بے خوف بدمعاشوں نے دن دہاڑے لوٹا 55 کلو سونا

private-finance-com

حاجی پور:بہار کے حاجی پور میں بے خوف بدمعاشوں نے ایک نجی فینانس کمپنی کی شاخ میں گھس کر تقریبا 20 کروڑ روپے قیمت کا سونا لوٹا ہے۔ لوٹ کا یہ واقعہ ہفتہ کوحاجی پور کے شہر تھانہ علاقے میں ہوا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور ضلع کے تمام سینئر افسر موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ویشالی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم کے چودھری کے مطابق، ہفتہ دوپہر 6-7 مسلح بدمعاش حاجی پور کے شہر تھانہ علاقے میں واقع ایک نجی فینانس کمپنی کے آفس میں گھسے تھے۔ان بدمعاشوں نے ہتھیار کے زور پر یہاں رکھا قریب 55 کلو گرام سونا لوٹ لیا اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ واردات دوپہر قریب ساڑھے بجے ہوئی، جس کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پولیس فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لوٹے ہوئے سونے کی قیمت 20 کروڑ روپے کے ارد گرد اور اس واردات میں شامل بدمعاشوں کے لئے تلاش ضلع بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پڑھیں: ناگورمیں دردناک سڑک حادثہ،11لوگوں کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *