
ارریہ:لاک ڈاؤن کے بیچ سیمانچل کے ارریہ ضلع میں مردہ نوزائیدہ کوڑاکے ڈھیرمیں ملنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ذرائع کے مطابق،فاربس گنج شہر کے وارڈ نمبر 16 واقع پانی ٹینک چوک کے قریب کوڑا کچرا کی ڈھیر میں جمعہ کو ایک نوزائیدہ کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی-اس کی جانکاری ملتے ہی موقع پرپولس پہنچی ۔لوگوں نے بتایا کہ کسی نے نوزائیدہ کو پھینک دیا ہے- کافی تفتیش کے بعد بھی نوزائیدہ کے بارے میں کوئی درست معلومات نہیں مل پانے پر کونسلر نمائندے اوردیگرسرکاری انتظامیہ وغیرہ نے نوزائیدہ کی لاش کو کپڑوں میں لپیٹ کر اسےہوائی اڈے واقع میدان میں دفن کر انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔واقعہ کی معلومات پولیس انتظامیہ کو ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین میں مصروف ہو گئی۔