ملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ادھرکوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے بنگال سرکار نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔بتادیں کہ اتوارکوپی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی تھی،میٹنگ میں زیادہ تر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کی مدت کوبڑھانے کوکہا۔خیال رہے کہ ملک میں پہلے سے 21دنوں کا لاک ڈاؤن ہے اور14اپریل تک جاری رہے گا۔وہیں پی ایم مودی نے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کے اشارے دیئے ہیں۔
بنگال سرکارکے حکم کے مطابق، بنگال میں لاک ڈاؤن 30اپریل تک جاری رہے گا۔ساتھ سرکارنے اعلان کیاہے کہ ریاست تعلیمی ادارے 30جون تک بند رہیں گے۔بتادیں کہ ہفتہ کومغربی بنگال میں کوروناوائرس کے 6معاملے سامنے آئے، جس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 122پرپہنچ گئی۔وہیں مغربی بنگال کے علاوہ اڑیسہ، پنجاب، مہاراشٹراور تلنگانہ نے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔
واضح ہو کہ ہندوستان میں کووڈ -19 سے اب تک 273 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کوروناوائرس انفیکشن کے 8ہزار356 سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناوائرس کے کل 909 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 34 لوگوں کی جان گئی ہے۔