
سنبھل:اترپردیش میں حیوانیت کا دردناک معاملہ سامنے آیاہے۔معاملہ یوپی کے سنبھل کا ہے جہاں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ پہلے تو پڑوس کے دبنگ نوجوان نے ریپ کیا اور پھر مخالفت کرنے پر اسے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ کے حوالے کر دیا۔چیخ پکار سن کر پڑوس کے لوگوں نے لڑکی پرلگی آگ کوبجھانے کی کوشش کی جس میں ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو سنگین حالت میں علاج کے لئے دہلی بھیجا گیا ہے۔
پڑھیں: دیویندر فڑنویس ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کر پائیں گے:شردپوار
واقعہ کی اطلاع پاکر آئی جی رمت شرما اور سنبھل کے ایس پی یمناپرساد موقع پر پہنچے اور واقعہ کا جائزہ لیتے ہوئے عینی شاہدین اور پڑوسیوں سے جانکاری لی۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم ذیشان نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور مخالفت کرنے پر آگ لگا دی۔ملزم نوجوان پڑوس کا ہی رہنے والا ہے اور زبردستی کھینچ کر لے گیا تھا۔متاثرہ کی ماں نے پولیس میں شکایت کرنے کی دھمکی دی تو ملزم نوجوان نے متاثرہ کے گھر میں گھس کر خاتون کو آگ لگا دی۔ چیخ پکار سن کر پڑوس کے لوگو نے لڑکی کو بچایا جس میں شمیم نام کا ایک پڑوسی بھی متاثرہ کی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا۔
پڑھیں: ناگورمیں دردناک سڑک حادثہ،11لوگوں کی موت
پولیس کے مطابق ملزم عصمت دری کے بعد لڑکی کو آگ لگا کر بھاگ گیا تھا جسے بعد میں دبش دے کر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔بہرکیفواقعہ سے یوپی قانون پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔اتر پردیش میں مجرموں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مسلسل وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔