ناگورمیں دردناک سڑک حادثہ،11لوگوں کی موت

Nagaur

ناگور:راجستھان کے ناگور میں ایک دردناک حادثہ ہوا ہے۔یہاں كچامن شہر میں صبح تین بجے دو منی بسیں بے قابوہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 11 مسافروں کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ بس کے سامنے بیل آ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔مہاراشٹر سے کچھ افراد ایک منی بس میں سوار اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سے ہنومان گڑھ جارہے تھے اسی دوران صبح تقریباً تین بجے اچانک کچامن کے نزدیک ایک سانڈ سڑک پر آگیا جس کی وجہ سے منی بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی ۔

حادثے میں زخمی افراد کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں چھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ انہیں انتظامیہ نے جے پور منتقل کر دیا ہے. بس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی. اس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔حکام نے بتایا کہ رات کے وقت سڑک خالی ہونے کی وجہ سے بس تیز رفتار میں تھی۔ اسی دوران درمیان سڑک پر بیل آ گیا جس سے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔

 

پڑھیں: فڑنویس پھربنے مہاراشٹرکا وزیراعلیٰ،اجیت پورا نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا، دیکھیں ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *