بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال

Wajid-Khan

کورونا وائرس کے قہراورلاک ڈاؤن کے بیچ بالی ووڈ سے بری خبر آئی ہے۔ دراصل ، بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزراورگلوکار واجد خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ان کی عمر42سال تھی۔ ساجد اور واجد کی جوڑی فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھی۔واجدخان کی موت سے بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

sajid-wajid
میڈیا میں چل رہی رپورٹس کے مطابق واجدخان کی موت کی وجہ اس کے گردے کی تکلیف کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ جب گردے کے علاج کے دوران اس کا ٹیسٹ(جانچ) کیا گیا تو اس کی رپورٹ کورونا وائرس پازیٹو(مثبت ) پایاگیا۔ وہ ایک ہفتہ تک کورونا پازیٹو تھے۔ واجد خان کے انتقال کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بتادیں کہ کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ 29 اپریل کو بالی ووڈ کے مشہوراداکارعرفان خان کی موت ہوئی تھی۔اسکے علاوہ بالی ووڈ کے سینئراداکاررشی کپوری کی موت 30 اپریل کوہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *