کسی چیزکوقومی مفادسے الگ نہیں کرناچاہیے:پرنب مکھرجی

pranab

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):سابق صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ لداخ میں ہونے والے واقعات نہ صرف ملکی اسٹریٹیجک مفادات کے لیے گہری تشویش کا باعث ہیں، بلکہ اس کے دور رس عالمی جغرافیائی مضمرات بھی ہیں۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ حکومت کو سب ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بناناچاہیے کہ کسی بھی چیز کو قومی مفاد سے باہر نہیں رکھا جائے۔ٹویٹ کے ذریعے مشترکہ بیان میں، ملک کے سابق وزیر دفاع اور سابق صدر جو تینوں فوجوں کے اعلیٰ کمانڈرنے بھی لداخ کے علاقے گالوان میں پیرکے روزچینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 20 ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے بھی اس پربیان دیاہے لیکن اپوزیشن کے سوالوں کاجوب نہیں ملاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *