سلامتی کونسل کی رکنیت پروزیراعظم کی مبارک باد

narendra-modi

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب ہونے پرخوشی کااظہارکیاہے اورعالمی برادری کا ہندوستان کی حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی رکنیت کے لیے کی جانے والی بھاری حمایت کے لیے شکرگزارہوں۔ہندوستان عالمی سطح پر امن، سلامتی، لچک اور مساوات کے فروغ کے لیے تمام ممبرممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *