نئی دہلی:اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر درس وتدریس سے وابستہ شعرا کے مشاعرے کا انعقاد آڈیٹوریم ،ذاکرحسین دلی کالج (ایوننگ)میں کیاگیا، جس کی صدارت پروفیسر الطاف احمد اعظمی،سابق وائس چیئرمین،اردواکادمی ،دہلی نے کی۔اس مشاعرے کے انعقاد اور اس کی کامیابی میں دہلی کے وزیراعلی اروندکجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے خصوصی دلچسپی لی ۔یوم اساتذہ کی مناسبت سے اس مشاعرے کاانعقاد ذاکرحسین دلی کالج میں نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہی کیا گیا تاکہ یوم اساتذہ پر ہونے والے مشاعرے سے اساتذہ،طلبااورطالبات لطف اندوز ہوسکیں۔
مشاعرے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیربرائے خوراک ورسد، حکومت دہلی عمران حسین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تمام اساتذہ اورشعرااساتذہ کومیں مبارک بادپیش کرتاہوں۔یہ مشاعرہ یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ہواہے اور ہرسال اردو اکادمی اس موقع پر کامیاب مشاعرے منعقد کرتی ہے ۔عام طورپر اردو اکادمی کے تمام پروگرام اور مشاعرے کامیاب ہوتے ہیں ۔میں اردو اکادمی سے مطالبہ کرتاہوں کہ نئے پرانے چراغ کے علاوہ ایک اسی طرح کا مشاعرہ پورے اہتمام کے ساتھ ان طلبہ وطالبات کے لیے بھی منعقد کرے،جو طلبہ وطالبات مذاق سخن رکھتے ہیں اورشاعری کرتے ہیں۔تمام اساتذہ کو میں اپنی پارٹی، وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلی کی طرف سے مبارک باد پیش کرتاہوں۔مہمانِ خصوصی محترمہ آتشی، ممبر ریاستی مشاورتی کونسل برائے تعلیم، دہلی نے کہا کہ یہ مشاعرہ یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ہواہے۔ یہاں زیادہ تر طلبہ وطالبات موجود ہیں ،مجھے خوشی ہے کہ انہیں آج اپنے اساتذہ کی ایک نئی صلاحیت اور ان کا نیا رنگ وروپ دیکھنے کو ملے گا،یقیناً کلاس میں تمام طلبہ وطالبات کو اساتذہ سے ڈانٹ سننے کو ملتی ہوگی مگر آج اساتذہ پیار ومحبت کی بات شعری زبان میں کریں گے،زمانے کا تقاضا بھی ہے کہ ہماری نئی نسل کو اساتذہ انسانوں سے محبت کا سلیقہ سکھائیں ۔یہ مشاعرہ نہ جانے کتنے طلبہ وطالبات کی عملی تربیت کرے گا ۔اردو اکادمی کے اس کامیاب اور دہلی کے معروف کالج میں مشاعرے کے انعقاد پر میں اردو کادمی کے اراکین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور تمام اساتذہ کوبھی یوم اساتذہ کی بہت بہت مبارک باد۔ اگر کسی سماج میں اچھے اساتذہ نہ ہوں تو سماج فلاح وبہبود نہیں پاسکتا۔
اردواکادمی ،دہلی کے سکریٹری ایس ایم علی نے مہمانوں، شعرا اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس مشاعرہ کاانعقاد یوم اساتذہ کی مناسبت سے کیاجاتا ہے ، اس لئے صرف اساتذہ ہی شاعر کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ طلبہ وطالبات یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد مشاعرے میں کافی تعداد میں موجود ہیں۔ میں آپ سب سے یہ درخواست کرتاہوں کہ آپ اردو اکادمی کے تمام پروگراموں میں شرکت کیاکریں۔ آپ ہی اردو اورپوری قوم کے مستقبل ہیں ۔آپ سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں ۔پروفیسر شہپررسول ،صدرشعبہ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی استاد طالب علم کی عدم موجودگی میں استاد نہیں بن سکتا۔اس لئے یہ سمجھنا چاہیے کہ آج کا دن طلبہ واساتذہ دونوں کا دن ہے۔ ذاکر حسین دلی کالج کا یہ آڈیٹوریم بھی ہمیں یہی بتارہاہے،جہاں موجودسامعین کی اکثریت طلبہ وطالبات کی ہے ۔ اساتذہ کی اہمیت میں تبھی چار چاند لگتے ہیں ،جب ان کے ہونہار اور کامیاب طلبہ ہوتے ہیں۔ تمام اساتذہ اس مشاعرے میں شوق سے تشریف لاتے ہیں۔آج جو اساتذہ شعرایہاں تشریف رکھتے ہیں ان میں کئی ایسے ہیں ،جو بحیثیت شاعر وبحیثیت استاذعالمی شہرت واہمیت رکھتے ہیں۔
مشاعرے کی نظامت کرتے ہوئے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے استاذ اور شاعرڈاکٹر شفیع ایوب نے تمام سامعین بالخصوص طلبہ وطالبات کو یوم اساتذہ کے آغاز اورملک کے پہلے نائب صدراوردوسرے صدرجمہوریہ سروپلی رادھاکرشنن کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے اس موقع پر ایسی باتیں کیں تاکہ طلبہ وطالبات ان باتوں سے روشنی اور ترغیب حاصل کرسکیں۔
یوم اساتذہ کی مناسبت سے منعقد مشاعرے میں وزیرخوراک ورسد ،دہلی حکومت عمران حسین، محترمہ آتشی، ممبر ریاستی مشاورتی کونسل برائے تعلیم،دہلی حکومت اور نائب وزیراعلی کی مشیرمحترمہ ابھینندتانے تمام شعرا کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا ۔اردو اکادمی کے سکریٹری ایس ایم علی اور اسسٹنٹ سکریٹری مستحسن احمدنے تمام معززمہمان عمران حسین ،ممبراسمبلی حاجی اشراق،محترمہ آتشی اور محترمہ ابھینندتا کو گلدستے پیش کیے ۔