نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔اس بات کی جانکاری یشونت سنہا نے خود ٹویٹ کر کے دی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یشونت سنہا کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس نے ’آپ‘ رہنما سنجے سنگھ اور مہاجر مزدوروں کی پریشانیوں کو لے کر ان کے ساتھ راج گھاٹ پر دھرنے پر بیٹھے دوسرے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
We have just been arrested by the Delhi Police.
— Yashwant Sinha (@YashwantSinha) May 18, 2020
حالانکہ دہلی پولیس نے ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔پیر کی شام کو تارکین وطن محنت کشوں کے مسائل پر یشونت سنہا راج گھاٹ پر گھرنا پر بیٹھے تھے۔لاک ڈاؤن کے دوران دھرناومظاہرہ کے انعقاد پر ممانعت ہے۔ ان کے ساتھ ہی اس دھرنے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر دلیپ پانڈے اور سنجے سنگھ بھی شامل ہوئے۔ راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا بھی اس دوران موجود رہے ۔بہرکیف یشونت سنہانے اپنی گرفتاری کی جانکاری خود ٹویٹ کرکے دی ہے۔