کوروناوارئرس نے پوری دنیا کواپنی زدمیں لے لیاہے۔کوروناوائرس کے دنیاکے بیشتر ممالک میں تیزی سے قہربرپارہاہے۔حالانکہ پوری دنیامیں ہرممالک کی سرکاریں وانتظامیہ کی جانب سے کوروناوائرس کوروکنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہیں۔لیکن اس کے باوجودیہ وائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، دنیابھرمیں مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ تجازکرگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک مرنے والوں کی تعداد1لاکھ 8ہزار804تک پہنچ گئی ہے اوراور 17لاکھ76ہزار157 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔بہرکیف یہ مہلک بیماری پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ،کوروناوائرس دینا کے 205ممالک میں پھیل ہوچکے ہیں۔