
بی جے کاپلٹ وار،سی بی آئی کرے پورے معاملے کی جانچ، بتایاہمدردی جمع کرنے کی کوشش
کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی کی صدر ممتا بنرجی نے نامعلوم افراد پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے نندی گرام میں کہا کہ کچھ لوگوں نے ان کے پاؤں کو کچلنے کی کوشش کی ہے،یہ حملہ سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ممتا بنرجی کے الزامات پر بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ وزیر اعلی شکست کے پیش نظر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیسی سیکوریٹی ہے، کسی کی ہمت ہے جوان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھے، حملے کی بات تو دور کی بات ہے۔
West Bengal CM Mamata Banerjee brought to SSKM Hospital, Kolkata
The CM Banerjee claims she suffered an injury after a few people pushed her at Nandigram pic.twitter.com/UnZVSQVPzT
— ANI (@ANI) March 10, 2021
مغربی بنگال بی جے پی کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہاکہ میں 6 سالوں سے مغربی بنگال میں سیاست کرتا رہا ہوں۔ ممتا بنرجی جس طرح سکیورٹی کے دائرے میں ہیں۔ ان کے پاس جس طرح کے کارکنان ہیں، کوئی بھی ان کی طرف آنکھیں اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، حملے کی بات تو دور کی ہے۔ اگر واقعی یہ ہوا ہے تو میں الیکشن کمیشن سے درخواست کروں گاکہ اس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے۔ حملہ آور کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے، وہ جانتے ہیں کہ ان کی زمین کھسک گئی ہے، ہمدردی حاصل کرناچاہتی ہیں۔اسی دوران بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہا کہ ممتا بنرجی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں، ہم سب کہتے ہیں کہ یہاں امن وامان بہت خراب ہے۔ ایک بڑی تعداد ان کی حفاظت میں رہتی ہے۔