امفان طوفان نے کولکاتہ ایئر پورٹ پر مچائی تباہی،دیکھئے ویڈیو

photo tweeted @ ANI

سمندری طوفان امفان نے بدھ کو مغربی بنگال اوراڑیسہ میں جم کرقہربرپایا۔160 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے امفان طوفان نے مغربی بنگال اور اڑیسہ میں بڑی تباہی مچائی ہے۔مغربی بنگال میں تو طوفان سے 10 سے 12 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

کولکاتہ کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔طوفان کا اثر کولکاتہ ایئرپورٹ پر دکھائی دے رہا ہے۔یہاں چاروں طرف پانی بھرا ہوا ہے۔کولکاتہ ایٹرپورٹ تالاب میں تبدیل ہوگیاہے۔

6 گھنٹے کے امفان طوفان کی تیز ہواؤں نے کولکاتہ ہوائی اڈے کوکافی نقصان پہنچایاہے۔ایئرپورٹ پرہر طرف پانی بھرا ہوا ہے. رن وے اور ہینگر پانی میں ڈوبے ہیں۔ ایئر پورٹ کے ایک حصہ میں کئی انفرااسٹرکچر پانی میں غرق ہے۔امفان کی وجہ ایئر پورٹ پر تمام سروس آج صبح 5 بجے تک بند کر دیے گئے تھے، جو اب بھی بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *