آندھرپردیش:وشاکھاپٹنم گیس لیک میں 11لوگوں کی موت

vishakhapatanam
تصویر@نیوز18

کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے بیچ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بڑاحادثہ پیش آیاہے۔دراصل، آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے ایک بچہ سمیت 11لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔جبکہ 300سے زیادہ لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ اس زہریلی گیس سے ایک ہزارلوگ بیمارپڑگئے ہیں۔یہ واقعہ جمعرات کو صبح پیش آیاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پلانٹ کی گیس تین کیلو میٹر کے احاطہ میں پھیل گئی جس سے تقریبا پانچ مواضعات متاثر ہوگئے۔سینکڑوں افراد اس زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے
بتایاجارہاہے کہ آرآروینکٹ پورم میں واقع وشاکھاایل جی پالیمر کمپنی سے صبح ڈھائی بجے خطرناک زہریلی گیس لیک ہوگئی ہے۔اس زہریلی گیس کی وجہ سے فیکٹری کے تین کلومیٹرعلاقے متاثر ہیں۔فی الحال پانچ گاؤں خالی کرالئے گئے ہیں۔راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *