اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد فتح کے جلوس پر پابندی

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) کورونا کے وبا پر مدراس ہائیکورٹ کی سرزنش کے بعد الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل منگل کو ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ کمیشن کے مطابق نتائج کے بعد فتح کے جلوس پر پابندی ہوگی۔ یعنی سڑکوں پر فتح کا جشن منانا ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز مدراس ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نتائج کی تیاری کا بلوپرنٹ طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ عدالت کے الیکشن کمیشن پرتنقید کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جہاں عدالت نے مہاماری کے دوران ریلیوں کی اجازت کو سانحہ کی ایک اہم وجہ بتائی تھی۔ واضح رہے کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔انتخابی نتائج کا دن بہت دھوم دھام والا ہوتا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور حامی سڑک کے لے کر پارٹیوں کے دفاتر تک نظر آتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کمیشن کے اس فیصلے سے بہت سی سیاسی جماعتوں کی خوشی ماند پڑسکتی ہے، لیکن کوویڈ وبا کے نقطہ نظر سے یہ ایک اہم اقدام سمجھا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.