نائب صدر جمہوریہ ہند نائیڈو نے عید کی مبارکباد دی

Venkaiah-Naidu

نئی دہلی:عیدالفطرکا چاندنظرآیاگیاہے۔25مئی کوعیدمنائی جائے گی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے قوم کو عیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارکباد دی ہے۔ عیدالفطر کو خاندانوں اور برادریوں کے ایک ساتھ آنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے انھوں نے تقریبات کے دوران ہر شخص سے تحفظ اور سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’’میں عیدالفطر کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کے تئیں گرم جوش مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔عید الفطر روایتی طور پر ایک ایسی تقریب ہے جو رمضان المبارک کے اختتام اور اسلامی کلینڈر کے دسویں مہینہ شوال کے آغاز پر منائی جاتی ہے۔یہ تہوار ہمارے سماج کے اندر رحم دلی اور احسان کے جذبے کو جاگزیں کرتا ہے، یہ خاندانوں اور برادیوں کے جمع ہونے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

تاہم اس سال چوں کہ ہندوستان اور پوری دنیا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خلاف مسلسل نبردآزما ہے، ہم اپنے تقریباً سبھی روایتی تہوار اپنے گھر پر منارہے ہیں۔
لہٰذا ہمیں محدود پیمانے پر ہی تقریب بناکر اطمینان کا اظہار کرنا چاہئے اور سماجی دوری و ذاتی صفائی ستھرائی کے تحفاظاتی ضابطوں پر عمل کرنا چاہئے۔ تاہم مجھے امید ہے کہ ہم اس تہوار کو خوشی، رحم دلی اور ایک دوسرے کے تئیں احترام کے جذبے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منائیں گے جو کہ اس مبارک موقع سے وابستہ ہے۔میری دعا ہے کہ عیدالفطر سے وابستہ پاکیزہ تصورات ہماری زندگیوں میں صحت، امن، خوش حالی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *