معروف عظیم شاعرعلامہ اسرارجامعی کا انتقال

asrar-jamai

نئی دہلی:معروف وبے باک عظیم شاعر علامہ اسرارجامعی کا انتقال ہوگیاہے۔انہوں نے آج صبح فجرسے قبل آخری سانس لی۔اسرارجامعی صاحب بہترین شاعرانہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔بتادیں کہ علامہ اسرارجامعی کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔موصولہ اطلاع کے مطابق انہیں گذشتہ رات اسپتال سے گھرلایاگیامگرآج قریب ساڑھے پانچ بجے انہوں نے آخری سانس لی اورمالک حقیقی سے جاملے۔ ان کی عمر تقریباً 82 سال تھی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کا علاج یہاں کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چل رہا تھا۔ انہوں نے شادی نہیں کی تھی۔ان کا تعلق بہارکے پٹنہ سے تھا۔ وہ صاحب ثروت خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.