
لاک ڈاؤن کے بیچ ملک میں سڑک حادثوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش مزدور اپنے گھرپیدل جانے پرمجبورہیں۔لیکن مزدوراپنے گھرجاتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکارہورہے ہیں۔اترپردیش کے مظفرنگرضلع میں سڑک حادثے میں 6مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔
6 migrant workers who were walking along the Muzaffarnagar-Saharanpur highway killed after a speeding bus ran over them late last night, near Ghalauli check-post. Case registered against unknown bus driver. pic.twitter.com/s81e7gpYkH
— ANI UP (@ANINewsUP) May 14, 2020
اطلاعات کے مطابق، اتر پردیش کے مظفرنگر میں پیدل جا رہے 6 تارکین وطن محنت کشوں کو یوپی روڈویج کی بس نے کچل دیا ہے۔اس حادثے میں دو افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ مہاجر مزدور پنجاب سے اپنے گھر بہار کے گوپال گنج لوٹ رہے تھے۔یہ حادثہ بدھ کی رات 11 بجے کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بس خالی تھی اور اس کا ڈرائیور فرار ہے۔یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بدھ کو اتر پردیش کی حکومت نے افسروں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی کہ کسی بھی قیمت پر کوئی محنت کش مزدور پیدل نہیں جائے۔حال ہی میں پیدل جا رہے مزدوروں کے حادثے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔