دہلی-این سی آر سے یوپی آنے والے لوگوں کیلئے یوگی حکومت نے کیا 200 بسوں کا انتظام

labores

نئی دہلی:ملک میں ’کوروناوائرس‘ کاقہرجاری ہے اور ملک میں لاک ڈاؤن کا آج چوتھا دن ہے، لیکن ملک کے کئی حصوں میں مزدوروں کی نقل مکانی تشویش کا سبب بن گیا ہے۔مزدور پیدل ہی اپنے خاندان کے ساتھ آبائی ریاست لوٹ ہے ہیں۔اس بیچ یوپی حکومت نے بڑا فیصلہ لیاہے۔دراصل، یوپی حکومت نے دہلی این سی آرسے آ رہے پیدل لوگوں کیلئے 200 بسوں کا انتظام کیا ہے۔ نوئیڈا-غازی آباد سے ہر دو گھنٹوں میں یہ بسیں چلائی جائیں گی۔غور طلب ہے کہ دہلی غازی آباد بارڈر پر ہزاروں کی تعداد میں مزدور بیٹھے ہوئے ہیں، یوپی پولیس نے انہیں روکا ہوا ہے۔ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے لئے بسوں کا انتظام کیا جا رہا ہے اور کھانا بھی آئے گا۔

پڑھیں: ملک میں ’کوروناوائرس‘ مریضوں کی تعداد 870 کے پار

 

خیال رہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد پورے ملک میں دہاڑی مزدوراور چھوٹی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے سامنے روزی روٹی کا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔حالات یہ ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کی جانب پیدل بھی جا رہے ہیں۔ان لوگوں ک لئے 1000 یا 500 کلومیٹر کے فاصلے بھی چھوٹی لگ رہی ہے۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے جیب میں پیسہ نہیں ہے اور کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔وہیں بیماری کے بارے میں کہنا ہے کہ جو بھی ہوگا گھر خاندان کے ساتھ جھیل لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *