مہاراشٹرمیں ادھوٹھاکرے سرکارنے پاس کیا فلورٹیسٹ

udhav-thakre

نئی دہلی:مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت اکثریت ٹیسٹ میں کامیاب رہی ہے۔مہاراشٹرمیں سیاسی رسہ کشی کے درمیان شیو سینا، این سی پی اورکانگریس کی قیادت والی ادھوحکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے آج اسمبلی میں فلور ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ٹھاکرے حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 145 ووٹ کی ضرورت تھی اور اسے 169 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ 4 اراکین اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ اس کےعلاوہ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے واک آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.