نئی دہلی: مہاراشٹر میں نئی حکومت بننے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں شیوسینا کو آخر کار وزیر اعلی کا عہدہ ملنے جا رہا ہے۔ممبئی میں جمعہ کو شیوسینا، کانگریس اور این سی پی نے حکومت تشکیل کو لے کر پہلی بار ایک ساتھ میٹنگ کی اور ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلی بنائے جانے پر رائے ہو گیا۔اس کی جانکاری این سی پی سربراہ شرد پوار نے دی۔آج شام کو این سی پی سربراہ شرد پوار نے اس کا اعلان کیاکہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔مہاراشٹر میں این سی پی-شیوسینا اور کانگریس کے درمیان حکومت کے قیام کو لے کر آخری فیصلہ ہو چکا ہے۔اس کے مطابق شیو سینا کا وزیر اعلی پورے پانچ سال کے لئے بنے گا۔ دو ڈپٹی سی ایم کانگریس اور این سی پی کے بنیں گے اور دونوں پانچ سال تک رہیں گے۔
NCP Chief Sharad Pawar after Shiv Sena-NCP-Congress meeting: We all have consensus on the name of Uddhav Thackeray as Chief Minister. #Maharashtra pic.twitter.com/UTV9Lrk2c0
— ANI (@ANI) November 22, 2019
ممبئی میں این سی پی، کانگریس اور شیو سینا کے اجلاس کے بعد کانگریس کے لیڈراور سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ ہم تینوں پارٹیوں کی حکومت کے قیام کو لے کر بحث ہوئی اوربحث مثبت ہوئی۔اس میں تینوں جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔لیکن اب پوری بحث نہیں ہوئی ہے۔کل بھی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تینوں جماعتوں نے تمام مسائل پر مثبت بات چیت کی۔فی الحال بات چیت مکمل نہیں ہوئی ہے۔تینوں کے درمیان بات چیت کل بھی جاری رہے گی۔
Prithviraj Chavan, Congress:All 3 parties had positive discussions about govt formation. We’ve reached consensus on many issues but talks to continue tomorrow.Whatever Sharad Pawar Ji has said is on record,I won’t speak on that. When we’ve discussed all things,we’ll speak on them pic.twitter.com/dHiXUB3Cic
— ANI (@ANI) November 22, 2019
میٹنگ میں شیوسیناچیف ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلی بنائے جانے کو لے کر تینوں پارٹیوں کے لیڈروں نے اپنی منظوری دے دی۔اجلاس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بہت سے مسائل کو اٹھایا گیا۔پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ مسائل باقی رہ گئے ہیں جن پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کو لے کر بات چیت جاری ہے۔
اجلاس کے بعد این سی پی چیف شرد پوار نے کہا، یہ صاف ہے کہ قیادت کا مسئلہ ہمارے سامنے نہیں ہے۔تینوں جماعتوں نے ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلی بنائے جانے پر منظوری دے دی ہے۔شرد پوار نے کہا، ہفتہ کو تینوں پارٹیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہے۔جماعتوں کے درمیان بحث اب چل رہی ہے۔کل (ہفتہ) ہم فیصلہ کریں گے کہ گورنر سے کب ملنا ہے۔