
نئی دہلی:گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر میں چل رہے سیاسی ہنگامہ کے بعد آخر کار جمعرات کو شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اورہزاروں افراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا ۔ شیواجی پارک میں ایک تقریب میں شیواجی مہاراج کو نمن کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرےنے مراٹھی زبان میں حلف لیا ہے۔ریاست کے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں حلف دلایا۔
Mumbai: The oath-taking ceremony of Chief Minister Uddhav Thackeray & others concludes. #Maharashtra pic.twitter.com/ShtgPL1OS7
— ANI (@ANI) November 28, 2019
بتا دیں کہ وہ ٹھاکرے خاندان سے پہلے وزیر اعلی ہیں۔ادھو کے بعد کابینہ کے دیگر وزراء کو حلف دلایا گیا۔ گورنر بھگت سنگھ كوشياري نے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو مہاراشٹر کے 18 ویں اور ٹھاکرے خاندان کے پہلے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔بہرکیف تقریبا 20 سال بعد شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک بارپھر مل گیا ہے۔