ممبئی(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کرکٹ سے جوڑمرکزپرسخت تنقید کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اس سے قبل ہم کرکٹ میں سچن تندو لکر اور وراٹ کوہلی کی سنچریاں دیکھتے تھے لیکن اب ہم پیٹرول کی قیمتوں کی سنچری دیکھ رہے ہیں۔ قابل ذکر کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی مخالفت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیڈران مرکزی حکومت کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔بتادیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کولے کر مختلف ریاستوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے طریقے سے حکومت کی مخالفت کر رہی ہیں اور ساتھ ہی پیٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔