ٹویٹ حذف نہیں کیا ، میں اس پر قائم ہوں : ڈاکٹر ظفرالاسلام

dr-zafarul-islam

نئی دہلی:ڈاکٹر ظفرالاسلام نے بروز اتوار ۳؍ مئی ۲۰۲۰ کو ایک توضیحی بیان ٹویٹ کے ذریعے جاری کیا اور کہا کہ ’’میڈیا کے ایک حصے نے غلط بیانی کی ہے کہ میں نے اپنے ۲۸؍ اپریل کے ٹویٹ پر معذرت کرلی ہے اور اسے اپنےٹویٹر ہینڈل سے حذف کردیا ہے۔ میں نےبذات خود ٹویٹ پر معذرت نہیں کی ہے اور نہ ہی اسے حذف کیا ہے۔ میں نےبذات خود ٹویٹ کے لئے نہیں بلکہ اس لئے معذرت کی کہ وہ ٹویٹ ایسے وقت میں آیا جب ہمارے ملک کو ایک طبی ایمرجنسی درپیش تھی جس کی وجہ سے حالات کو دیکھتے ہوئے وہ ٹویٹ غیرمناسب اور غیر حساس تھا۔ وہ ٹویٹ اب بھی میرے ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر موجود ہے۔ مزید یہ کہ ، میں نے اپنے 1؍مئی 2020 کے توضیحی بیان میں واضح کردیا ہے کہ میں اپنے خیالات اور نظریے پر قائم ہوں ۔ میں اب اور مستقبل میں بھی ملک میں نفرت کی سیاست کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ایف آئی آر ، گرفتاری اور جیل کی قید و بند اس راستے کو تبدیل نہیں کرتی ہیں جو میں نے اپنے ملک ، اپنے عوام ، ہندوستانی سیکولر نظام اور آئین کو بچانے کے لئے شعوری طور پر برسوں پہلے اپنے لئے منتخب کیا ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *