ٹول کٹ معاملہ: دشا روی کوملی ضمانت کے بعدنکیتا جیکب اور شانتانو کو راحت ملنے کی امید

disha-nikita

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) ٹول کٹ کیس میں بنگلور کی دیشاروی کو پٹیالہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹول کٹ کیس میں گرفتار نکیتا جیکب اور انجینئر شانتو ملک کوراحت کی امیدبڑھ گئی ہے۔ دہلی پولیس کی خصوصی پولیس ٹول کٹ گوگل دستاویز کی تفتیش میں لگی ہے جسے سماجی کارکن گریٹا تھن برگ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ دیشا روی کو اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ممبئی کی وکیل نکیتا جیکب اور پیشے سے ایک انجینئر شانتو ملوک کو پیشگی ضمانت مل گئی تھی۔22 سالہ ماحولیاتی کارکن دیشا روی کوملی ضمانت کا سینئر وکلاء، کچھ اپوزیشن لیڈران اور سماجی کارکنان نے خیرمقدم کیا ہے۔ نکیتا جیکب کے وکیل سنجوکت ڈی نے کہاکہ دشا روی کو ضمانت ملنا بہت مثبت ہے۔ نکیتا جیکب کو عبوری راحت مل گئی، ہماری ٹیم دہلی میں مزید قانونی عمل کی تیاری کر رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ نکیتا کو بھی دہلی کی متعلقہ عدالت سے راحت ملے گی۔ ساتھ ہی ضمانت کے حق پر بحث شروع ہوگئی ہے۔سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے دیشا روی کیس ضمانت کے فیصلے پر کہاکہ یہ ضلعی جج کا جرات مندانہ قدم ہے،ہائی کورٹ کو اس سے سبق لینا چاہئے، میں پورے احترام کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اس معاملے میں پیچھے ہے۔ اس نوعیت کے معاملے میں ہائی کورٹس نے ضمانت سے انکار کردیا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مؤکل کو ضمانت دینے سے گریزاں ہیں۔ نچلی عدالتوں نے دوسری عدالتوں کے لئے مثال قائم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.