نئی دہلی:ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کوسانس لینے میں تکلیف کے بعد شہرکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔یہ جانکاری ان کے اہل خانہ نے دی ہے۔اہل خانہ کے مطابق، نصرت جہاں کواتوارصبح ساڑھے نوبجے کولکاتہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اہل خانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ”نصرت جہاں کوسانس میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایاگیا۔انہیں دمہ کی تکلیف رہی ہیں‘۔ بیان میں کہاگیاکہ نصرت جہاں آئی سی یو میں ہیں، لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔وہ ہوش میں ہیں۔
اسپتال کے ایک سینئرافسرنے بتایاکہ پیرکی صبح نصرت کی حالت ٹھیک ہوئی۔حالانکہ انہوں نے خراب طبیعت کے بارے میں کچھ تبصرہ کرنے سے منع کردیا۔