ملک میں کورونا کے 2لاکھ16ہزار919 مریض

corona

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9304 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 260 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ جمعرات تک ملک میں اس مہلک وائرس سے مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 216919 اور 6075 ہوگئی ہے۔ امریکہ، برازیل، روس، برطانیہ، اسپین اور اٹلی کے بعد ہندوستان اب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 106737 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں اور 104106 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہاکہ اب تک تقریبا 47 47.99 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بدھ کی صبح سے ہی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 260 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ 122 اموات مہاراشٹر میں، 50 دہلی میں، 30 گجرات میں، 11 تمل ناڈو میں، 10 مغربی بنگال میں، سات، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور تلنگانہ میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد راجستھان میں چھ، آندھرا پردیش میں چار، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، پنجاب اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس وائرس نے مہاراشٹر میں اب تک 2587 افراد کی جانیں لی ہیں۔اس کے بعد گجرات میں 1122، مدھیہ پردیش میں 371، مغربی بنگال میں 345، اترپردیش میں 229، راجستھان میں 209، تمل ناڈو میں 208، تلنگانہ میں 99 اور آندھرا پردیش میں 68 کا نمبر رہا۔ کرناٹک میں 53، پنجاب میں 47، جموں و کشمیر میں 34، بہار میں 25، ہریانہ میں 23، کیرالہ میں 11، اتراکھنڈ میں آٹھ اور اڈیشہ میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ ہماچل پردیش، چندی گڑھ، جھارکھنڈ میں پانچ پانچ افراد کی موت ہوئی۔ آسام میں چار، چھتیس گڑھ میں دو، میگھالیہ اور لداخ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق مرنے والوں میں 30 فیصد پہلے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *