بہار کے نجی اسپتالوں میں بھی ملے گا مفت ویکسین ، مدھیہ پردیش میں آن لائن – آف لائن رجسٹریشن کے متعلق پیچیدگیاں واقع
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کوویکسین دیئے جارہے ہیں۔ پیر کو کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور گجرات سمیت ملک بھر میں شروع ہوا۔ اس مرحلے میں 60 سال اور 45 سال سے زیادہ عمر کے شدید بیماری میں مبتلا افراد کو دیئے جارہے ہیں۔ جو جنوری 1 جنوری 2022 کو 60 سال کی عمر میں ہوں گے، وہ بھی ٹیکہ کاری کے مجاز ہوں گے۔ ایم پی میں وزیر صحت پربھورم چودھری کو بھوپال کے جے پی اسپتال میں ٹیکہ لگایا گیا۔ جبل پور میں سادھوؤں کو ٹیکہ لگائے گئے۔ اندور میں معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بزرگ اور ٹیکہ کاری میں مصروف عملہ لگ بھگ 30 منٹ تک پریشان ہوتا رہا۔ یہ لوگ آن لائن اور آف لائن کے معاملہ کی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے تھے۔وہیں راجستھان میں کئی مقامات پر بوڑھوں کو ایک سے دو گھنٹے کے بعد ویکسین لگائی گئی۔ وہیں بہار میں ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ سی ایم نتیش کمار کو ویکسین لگا کر شروع کیا گیا۔ انہیں پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (IGIMS) میں ٹیکہ لگایا گیا۔ پیر کو ان کی سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام کو تحفہ دیا اور انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے نجی اسپتالوں میں بھی مفت ویکسین ٹیکہ کاری کا اعلان کیا۔
وہیں یوپی میں لکھنؤ کے تین سرکاری اور ایک نجی اسپتال کو ٹیکہ کاری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے دن ریاست کے 75 اضلاع میں تین ویکسی نیشن مراکز میں 100-100 افراد کو ٹیکہ دیئے جانے کا ہدف تھا۔ اس طرح 225 مراکز میں پہلے دن 22500 افراد کوٹیکہ دیئے جانے کا گمان ہے۔ ویکسی نیشن کا اختتام شام تین بجے ہوا۔ اس دوران کتنے افراد کوٹیکہ لگائے گئے، کوئی اعداد و شمار ابھی تک نہیں مل سکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں یہاں کے سرکاری اسپتالوں میں یہ ویکسین مفت دی گئی، جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی اس کے لئے ڈیڑھ سو روپے فیس لی جاتی ہے، تاہم نجی اسپتال سروس انتظامیہ کے اخراجات کے طور پر 100 روپے اضافی وصول کرتے ہیں۔ گجرات میں 3600 طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین نہیں دیئے گئے،ادھر دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگیا ہے۔ سورت شہر میں ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز 36 ہزار ہیں، ان کے ٹیکہ کاری کے لئے 42 سرکاری اور 23 نجی اسپتال منتخب کئے گئے ہیں۔ جب کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں یہاں 192 سرکاری نجی اسپتالوں میں ویکسین لگائے گئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ویکسین مفت دی جاتی ہے، جبکہ نجی اسپتالوں میں اس کے لئے ڈھائی سو روپے فیس مقرر ہے۔نائب صدر وینکیا نائیڈو سمیت متعدد سیاستدانوں کو پیر کے روز دوسرے مرحلے کے تحت ٹیکہ لگائے گئے۔جب کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے ممبئی کے اسپتال میں کورونا ویکسین لگائی۔ اوڈیشہ کے سی ایم نوین پٹنائک اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو بھی ویکسین لگائے گئے۔