نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ایوان کے اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی چیئرمین ہیریوانش نے ایک بل پر بحث شروع کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کررہی تھیں۔ڈپٹی چیئرمین نے کہاہے کہ موجودہ قانون سازی آرڈیننس سے متعلق ہے اور اس پر فوری طور پر تبادلہ خیال کرناضروری ہے۔اسی تسلسل میں، انہوں نے کہاہے کہ 11 اور 12 مارچ کو ایوان کا اجلاس نہیں ہوگا۔صبح سویرے جب اجلاس شروع ہوا، ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیٹی نے 12 مارچ کے شیڈول اجلاس کو منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 11 فروری کو مہاشیوتراتری کی وجہ سے ایوان میں تعطیل ہے۔