نئی دہلی:ہندوستان کے مختلف علاقوں سے رمضان المبارک کا چانددیکھے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔جھارکنڈ اورمغربی بنگال سے چانددیکھنے کی خبرآرہی ہے۔ بہار میں امارت شرعیہ سمیت کئی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق بھی کردی ہے ۔اس کے علاوہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے بھی چانددیکھے جانے کی تصدیق کردی ہے۔آج 24اپریل 2020کوہندوستان کے مختلف مقامات میں رمضان المبارک کا چانددیکھاگیاہے۔لہٰذا 25اپریل 2020بروزسنیچر کوپہلاروزہ ہوگا۔