ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 9ہزار971 مریض

corna

نئی دہل(آئی این ایس انڈیا):ملک میں اتوار کے روز مسلسل پانچویں دن بھی ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ جہاں 9971 نئے معاملوں کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 246628 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6929 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ہفتہ کی صبح سے اب تک ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہندوستان نے کورونا کے معاملے میں دنیا کا پانچواں ملک بننے کے لئے اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب صرف امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ ہی اس سے اوپرہیں۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں ابھی بھی 120406 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔وزارت نے بتایا کہ اس بیماری سے مجموعی طور پر 119292 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض بیرون ملک چلا گیا ہے۔وزارت کے ایک سینئر افسرنے کہاکہ اب تک تقریباً48.36 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔غیر ملکی شہری بھی کل مریضوں میں شامل ہیں۔

ہفتے کی صبح سے لے کر اب تک ہونے والی 287 اموات میں سے 120 مہاراشٹرا میں، 53 دہلی میں، 29 گجرات میں، 19 تمل ناڈو میں، 17 مغربی بنگال میں، 15 مدھیہ پردیش میں، 13 راجستھان میں، 13 تلنگانہ میں 10، جموں و کشمیر میں تین اموات ہوئیں۔، کرناٹک، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں دو اور کیرالہ اور بہار میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی 6929 اموات میں سے مہاراشٹرا میں 2969 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے بعد گجرات میں 1219، دہلی میں 761، مدھیہ پردیش میں 399، مغربی بنگال میں 383، اترپردیش میں 257، تمل ناڈو میں 251، راجستھان میں 231، تلنگانہ میں 123 اور آندھرا پردیش میں 73 لوگوں کی کی موت ہوئی ہے۔ کرناٹک میں 59 اورپنجاب میں 50 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ جموں وکشمیر میں 39 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 30 بہار میں، ہریانہ میں 24، کیرالہ میں 15، اتراکھنڈ میں 11، اڈیشہ میں آٹھ اور جھارکھنڈ میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہماچل پردیش اور چندی گڑھ میں پانچ پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسام اور چھتیس گڑھ میں چار افراد کی موت ہوگئی۔ میگھالیہ اور لداخ میں ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، میگھالیہ اور لداخ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔

وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق 70 فیصد اموات ایسے معاملے میں ہوئی ہیں جہاں مریض پہلے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 82968 معاملے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 30152، دہلی میں 27654، گجرات میں 19592، راجستھان میں 10331، اتر پردیش میں 9733 اور مدھیہ پردیش میں 9228 لوگ ہیں۔مغربی بنگال میں متاثرہ افراد کی تعداد 7738 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں 5213، بہار میں 4915 اور آندھرا پردیش میں 4510 مریض ہیں۔ہریانہ میں کورونا وائرس کے 3952، تلنگانہ میں 3496، جموں و کشمیر میں 3467، اور اڈیشہ میں 2781 معاملے ہیں۔ پنجاب میں 2515 اور آسام میں 2397 معاملے ہیں۔ کیرالا میں 1807 اور اتراکھنڈ میں 1303 افراد متاثر ہیں۔جھارکھنڈ میں ایک ہزار، چھتیس گڑھ میں 923، تریپورہ میں 747، ہماچل پردیش میں 400، چندی گڑھ میں 309، گوا میں 267، منی پور میں 267، ناگالینڈ میں 107 اور پڈوچیری اور لداخ میں 99 معاملے ہیں۔اروناچل پردیش میں 47 معاملے ہیں جبکہ انڈوبار نیکوبر جزائر اور میگھالیہ میں 33-33 معاملے ہیں۔میزورم میں 24، دادر اور نگر حویلی میں 19 اور سکیم میں تین کیس اب تک موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *