ایک دن میں سب سے زیادہ 8ہزار392 نئے مریض، جانیں کل مریضوں کی تعداد

corona

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب اس وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اب تک 1 لاکھ 90 ہزار 535 لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اس میں 5394 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حالانکہ91819 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں 8392 کا اضافہ ہوا اور 230 اموات ہوئیں۔

وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں 2286، مدھیہ پردیش میں 350، گجرات میں 1038، دہلی میں 473، تمل ناڈو میں 173، تلنگانہ میں 82، آندھرا پردیش میں 62، کرناٹک میں 51، اترپردیش میں 213، پنجاب میں 45، مغربی بنگال میں 317، راجستھان میں 194، جموں و کشمیر میں 28، ہریانہ میں 20، کیرالہ میں 9، جھارکھنڈ میں 5، بہار میں 21، اڑیسہ میں 7، آسام میں 4، ہماچل پردیش میں 5، میگھالیہ میں 1 موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *