حج کمیٹی آف انڈیانے رجسٹریشن منسوخ کرنے کی اجازت دی،پوری رقم واپس کی جائے گی

haj-committee-of-india

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا): اس بار حج کے سفرپر بحران مزیدگہراہونے والاہے۔ دریں اثنا حج کمیٹی آف انڈیانے کہا ہے کہ جمع کی گئی پوری رقم ان افرادکوواپس کردی جائے گی جو خود ہی سفرمنسوخ کرناچاہتے ہیں۔ حج کمیٹی نے یہ بھی کہاہلے کہ ابھی تک سعودی عرب کے عہدیداروں کی طرف سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ اگر اس بار حج منسوخ کردیا گیا ہے، تو یہ 222سالوں میں پہلی بارہوگا۔ سعودی عرب میں 95 ہزار 700 سے زیادہ کورونا متاثر ہیں اور 642 اموات ہوئی ہیں۔منسوخی کے لیے حج کمیٹی کی ویب سائٹ سے منسوخی کا فارم ڈاؤن لوڈ کرناہوگا۔ فارم کو پْر کرنا ہوگا اور ceo.hajcommittee@nic.in پربھیجناہوگا۔رقم براہ راست اکاؤنٹ میں آئے گی۔ کینسل فارم کے ساتھ بینک پاس بک یاکینسل چیک کی کاپی بھی منسلک کرنی ہوگی۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر، سعودی عرب نے مارچ میں کہاتھاکہ اس سال حج کی تیاری عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ حج کمیٹی کاکہناہے کہ سعودی جانب سے ابھی تک کوئی نئی تازہ جانکاری موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ بہت سارے لوگ اس بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو رجسٹریشن منسوخ کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.