پی ایچ ڈی میں داخلہ کی آخری تاریخ10جون

manuu

حیدرآباد (آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے 10جون آخری تاریخ مقررہے۔ طلبہ کوماہانہ آٹھ ہزارروپئے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی اورہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ وسیع وعریض کیمپس میں اردومیڈیم طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مختلف کورسیس دستیاب ہیں۔طلبہ ایم اے اورپی ایچ ڈی مختلف مضامین جیسے تاریخ‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ پولیٹیکل سائنس‘ ترجمہ‘ صحافت‘ اردو‘ ہندی‘ انگریزی وغیرہ دیگرمضامین میں کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی میں داخلے اور اردومیڈیم کے طلبہ کواعلیٰ تعلیم میں داخلہ دلانے کے لیے یونیورسٹی کے اسکالرس اورطلبہ کی تنظیم آزاد نیشنل اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن(ANSA)نے مختلف شعبہ جات کے طلبہ واسکالرس کو لیکر مانو ہیلپ ڈسک سنٹر قائم کیاہے۔ اس میں مانو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسکالرکوطلبہ کی رہبری کے لیے موجود ہے۔جو یونیورسٹی میں داخلہ کے فارم سے لیکر تمام معاملات میں رہبری کرے گا۔تاریخ‘پبلک ایڈمنسٹریشن‘ پولٹیکل سائنس اوردیگر سوشیل سائسنس کے شعبہ میں داخلہ کے لیے عالیہ کوثر 9515283202 اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے زاہد اقبال 9052335438سے رابطہ کرسکتے ہیں۔طلبہ کی اسوسی ایشن نے تمام کالجس کے ذمہ داروں اورطلبہ سے خواہش کی کہ وہ بلاجھجک اورکسی بھی معلومات کے لیے ان نمبرات پرربط پیداکریں۔ اسوسی ایشن ان کی ہرطرح کی رہبری کے لیے تیارہے اوریہ ایسوسی ایشن سے جڑے طلبہ یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اوران کا تعلق یونیورسٹی سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.