ملک میں کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈ

نئی دہلی :کوروناوائرس ہندوستان میں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔اتناہی نہیں، ملک میں کورونا کے معاملات روز نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 912 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ یہ ملک میں ایک دن میں ملنے والے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس سے پہلے 10 اپریل کو ایک لاکھ 52 ہزار 565 معاملات سامنے آئے تھے ۔ ملک کی چار ریاستوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش شامل ہیں ۔ مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ یہ تعداد 63 ہزار کے پار چلی گئی ہے ۔ یہاں 63294 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ریاست میں 349 اموات بھی ہوئی ہیں ۔
وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ دن 904 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ۔ یہ گزشتہ چھ ماہ میں ایک دن میں جان گنوانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ گزشتہ دن ایکٹیو کیسز میں 93590 کا اضافہ ہوا ۔ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے ۔ ابھی ملک میں 12 لاکھ ایک ہزار نو کورونا کے ایکٹیو کیسیز ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.