چینی ہماری سرحد میں داخل ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم خاموش ہیں: راہل

rahul-gandhi

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تعطل کا دعوی کیا ہے کہ چینی فوج ہندوستانی حدود میں داخل ہوگئی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں اور کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں چینی ہمارے علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم مکمل طور پر خاموش ہیں اور کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان اور چین کی افواج نے مشرقی لداخ کے کچھ مقامات سے اپنی فوج کو واپس بلایا ہے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پینگونگ تسو کے علاقے میں 5 مئی کو پرتشدد تصادم ہوا تھا، جس کے بعد دونوں فریق آمنے سامنے تھے اور تعطل برقرار رہا۔ یہ 2017 کے ڈوکلام واقعے کے بعد سب سے بڑا فوجی تعطل بن گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *