ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کویت کا  شکریہ ادا کیا

zafrul-islam-khan

ایک ٹویٹ میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر کویت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو ہندتوادیوں  کا خیال تھا  کہ بہت  گہرے مشترکہ معاشی  تعلقات کی وجہ سے عرب اور مسلمان ممالک  ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف نہیں بولیں  گے لیکن وہ غلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان صدیوں سے جاری اپنی اسلامی اور علمی خدمات  کی وجہ سے عرب اور مسلم دنیا میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اب تک ہندوستانی مسلمانوں نے ہندوستان کی صورتحال کے بارے میں عرب اور مسلم دنیا سے شکایت نہیں کی ہے لیکن جس دن وہ ایسا کرنے کا فیصلہ کرلیں گے  تو جنگجو ہندتوادیوں  کو ایک طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر ظفرالاسلام نے یہ ٹویٹ عربی زبان میں بھی کیا ہے۔ وہ ایک اسکالر اور صحافی کی حیثیت سے عرب دنیا میں مشہور ہیں۔

zafrul-islam-tweet

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *