گرمائی بہارکی سیاست،تیجسوی یادوکا نتیش کمارپرحملہ

tejasvi-nitish

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ 20لاکھ کروڑروپے کے مالی پیکیج کااعلان ہوتے ہی بہارکی سیاست گرماگئی ہے۔بتادیں کہ کورونا بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کورات 8بجے قوم کو خطاب کیا۔قوم کے نام خطاب میں پی ایم مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ادھر وزیر اعظم کے پیکج کے اعلان کے بعد بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے نریندر مودی کے پرانے وعدوں کو لے کر نتیش کمار پر حملہ بولا ہے۔تیجسوی یادو نے ٹویٹ نکرکے تیش کمار سے خصوصی پیکیج کا اسٹیٹس رپورٹ مانگا ہے۔


آر جے ڈی لیڈر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے،”2015 میں ڈرامائی طور پر بہار کی ترقی کے لئے 1 لاکھ 65 ہزار کروڑ کا ایک بھاری بھرکم پیکیج اعلان کیا گیا تھا۔5 سال بعد ہم مسٹر نتیش کمار جی سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ انتظار پیکیج کی مرکز سے حاصل اور اخراجات فنڈز پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے یا اس پر ایک بیان جاری کریں“۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *