ریاست اتراکھنڈ کونیا وزیراعلیٰ مل گیاہے۔اتراکھنڈ میں ترویندر سنگھ راوت کے استعفیٰ کے ایک دن بعد ریاست کونیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیاگیاہے۔ تیرتھ سنگھ راوت اب اتراکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔دہرادون میں ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں تیرتھ سنگھ راوت کو نیا لیڈر منتخب کیا گیا۔ تیرتھ سنگھ راوت گڑھ وال سے رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ بی جے پی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔بتادیں کہ کل ترویندرسنگھ راوت کے استعفیٰ دینے کے بعد سے کئی نام پر بحث چل رہی تھی،لیکن ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں تیرتھ سنگھ راوت کے نام پرمہرلگی۔ بتایا جارہاہے کہ آج شام چاربجے وزیراعلیٰ کا حلف لے سکتے ہیں۔