مدرسہ مظاہرعلوم وقف کے اساتذہ وطلبا نے پولیس کے فلیگ مارچ پربرسائے پھول،دیکھیں ویڈیو

mazahir-uloom

سہارنپور:ملک میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔کوروناوائرس انفیکشن سے بچانے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔ایک طرف ڈاکٹرزاورنرس(بشمول مردوخواتین) اپنی جان ہتھیلی پررکھ کورونامریضوں کی علاج کررہے ہیں۔وہیں دوسری طرف پولس 24گھنٹے ڈیوٹی کررہی ہے۔کوروناسے بچنے کیلئے پولس لوگوں کواپنے گھروں میں رہنے کی تاکیدکررہی ہے۔کوروناوائرس کے تئیں پولس کے جوان شہروں، بازاروں، گلیوں میں جاکرلوگوں کوبیدارکرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔حوصلہ افزائی کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران شہرمیں سیکورٹی کے نظام کودرست کرنے اورمسلسل ڈیوٹی کرنے والی پولس کے قافلے پر پھول برسائے گئے۔
سہارنپورمیں دیرشب پولیس کے فلیگ مارچ پرمدرسہ مظاہرعلوم (وقف) سہارنپورکے طلبہ عملہ اوراساتذہ نے پھول برسائے۔مظاہرعلوم وقف کے راستے سے پولس ٹکڑی کی گزری تو مدرسہ کے طلباواساتذہ نے پھول برساکرحوصلہ افزائی کی۔پھول برسانے کا منظرآپ ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں۔

مدرسہ مظاہرعلوم وقف کے اساتذہ وطلبا نے پولیس کے فلیگ مارچ پربرسائے پھول،دیکھیں ویڈیو

Posted by Araria Times on Tuesday, 5 May 2020

اس موقع پرمدرسہ کے ناظم تعلیمات مولانااحمدسعیدی نے کہاکہ پولیس،ڈاکٹرس اورسرکاری اہلکارکوروناوائرس کولے کرجوقابل قدرمحنت کررہے ہیں،جس طرح دن کودن اوررات کورات نہیں سمجھ رہے ہیں،اسی کی وجہ سے عوام اپنے گھروں میں سکون کاسانس لے رہی ہے اس لئے ہمارافرض بنتاہے کہ ہم لوگ پولیس اورڈاکٹروں کی اخلاقی طورپرحوصلہ افزائی کریں۔

mazahir-uloom-waqf
مفتی ناصرالدین مظاہری استاذمدرسہ نے کہاکہ ہم لوگ تواپنے گھروں میں آرام سے سوتے ہیں لیکن یہ دونوں طبقے رات دن عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں،مطلب صاف ہے کہ ان کی بے آرامی ہمارے آرام کاسبب بنی ہوئی ہے،اس لئے ہم ان حضرات کی خدمات کوسلام پیش کرتے ہیں اورملک میں امن وشانتی اورصلاح وآشتی کی دعاکرتے ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ان غیرت مندلوگوں کابھی شکریہ اداکیاجنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپناخون دان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *