ایودھیامعاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کل،یوپی میں الرٹ

ayodhya

نئی دہلی:ایودھیاتنازعہ معاملے پرکل یعنی ہفتہ کوصبح ساڑھ دس بجے سپریم کورٹ فیصلہ سنائے گا۔ایودھیامعاملے کے فیصلے کے مدنظرجمعہ سے ہی سیکوریٹی بڑھادی گئی۔رام مندرجنم بھومی کی طرف جانے والے سبھی راستے بندکردئے گئے ہیں۔اتردپریش حکومت نے فیصلہ کے پیش نظرایودھیاسمیت پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیاگیاہے اورسیکوریٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

فیصلہ کے مدنظر تمام اسکولیں، کالجز، ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اورٹریننگ سنٹرز کو9نومبر2019سے11نومبر2019تک بندکردئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی بینچ ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے فیصلہ سنائے گی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ اس پرفیصلہ سنائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *