10 دن میں ہو گا200MTآکسیجن تیار
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان آکسیجن کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے توتیکورن واقع ویدانتا کی ملکیت والی اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کو چلانے کی سپریم کورٹ نے اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں آکسیجن کی موجودہ حالت کے پیش نظر فیصلہ دیا جارہا ہے، عدالت نے تمل ناڈو حکومت کو پلانٹ کے لئے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ویدانتا کو پلانٹ میں داخل ہونے اور چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ کمیٹی کا ایک نگران کمیٹی کی حیثیت سے ہونا چاہئے۔ واضح ہو کہ ویدانتا کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ توتیکورن پلانٹ سے 200 ایم ٹی آکسیجن کی پیداوار 10 دن کے اندر شروع ہوجائے گی۔حکم کے دوران جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی مسئلے پر مقامی برادری کے ممبروں سے مشاورت کرسکتی ہے۔ یہ آرڈر 31 جولائی 2021 تک جاری رہے گا اور پھر دیکھیں گے کہ کورونا کے سلسلے میں زمینی صورتحال کیا ہوتی ہے۔ اس سے قبل سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یہ قومی بحران ہے۔ لوگ مر رہے ہیں ہم مقامی لوگوں کے تحفظات سے واقف ہیں۔ ہمیں مقامی برادری کو اپنی طرف کرناہوگا۔ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کتنے لوگ پلانٹ میں جائیں گے۔