کوروناوائرس:پازیٹوکیس ملنے پرگوہاٹی میڈیکل کالج بند

GMC

ملک میں کوروناوائرس تیزی سے اپناپیرپھیلارہاہے۔ملک کی کئی ریاستوں میں کوروناوائرس تیزی سے بڑھ رہاہے۔ملک کے باقی حصوں کی طرح آسام میں بھی کورونااپنے پیرپھیلارہاہے۔اب آسام حکومت نے گوہاٹی میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لئے بند کر دیا ہے۔دراصل، میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر (پی جی طالب علم) میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
آسام کے وزیرصحت ڈاکٹرہیمنت بسواشرما نے کہاکہ سرکار نے گوہاٹی میڈیکل کالج کونئے مریضوں کے لئے کچھ دنوں تک بندکرنے کافیصلہ کیاہے۔ایک پی جی اسٹوڈنٹ کوروناپازیٹو ملاہے۔اس کے بعد اس کے رابطے میں آئے لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اورمیڈیکل کالج کوسینٹائزکیاجارہاہے۔

 

پڑھیں: اورنگ آبادمیں دردناک حادثہ،مال گاڑی کی زدمیں آنے سے 14مزدوروں کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *