کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ریلوے آج سے ٹرینیں چلانے جا رہی ہے۔کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے درمیان پھنسے ہوئے تارکین وطن کو گھر پہنچانے کے واسطے آج سے انڈین ریلوے کچھ مسافر ٹرینوں کی سروس شروع کر رہی ہے۔کورونااور لاک ڈاؤن کے درمیان ریل کی وزارت آج یعنی 12 مئی سے دارالحکومت نئی دہلی سے ملک کے مختلف حصوں کے بڑے شہروں کے لئے 15 جوڑے ٹرین چلانے جا رہا ہے۔
اس دوران نئی دہلی اسٹیشن سے ڈبروگڑھ، اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننت پورم، مڈگاو، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی کو جوڑنے والی ان ٹرینوں کو خصوصی ٹرینوں کے طور پر چلائی جائے گی۔نئی دہلی سے پٹنہ، رانچی، ہاوڑہ، ڈبروگڑھ، ممبئی، جموں توی، احمد آباد سمیت 15 روٹو پر اے سی اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔