سونیا گاندھی کا بڑا فیصلہ۔ گھر واپس جانے والے مزدوروں کے ریل ٹکٹ کا خرچ اٹھائے گی کانگریس

sonia-gandhi

نئی دہلی:کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں اچانک لاک ڈاؤن نافذکردیاگیا، جس کی وجہ سے ملک کے کونےکونے میں مزدور،طلبا اوردیگرلوگ جہاں تھے وہیں پھنس کررہ گئے۔اس دوران پھنسے لوگوں کومختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ایسے میں مزدورں کے تئیں کانگریس نے بڑافیصلہ لیاہے۔ ملک میں كوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو اعلان کیا کہ ملک بھر میں پھنسے مزدوروں کے گھر واپس جانے کے لئے ریل سفرکاکا خرچ کانگریس پارٹی اٹھائے گی۔ کانگریس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ‘انڈین نیشنل کانگریس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ہر یونٹ ہر ضرورت مند مزدور اور کارکن کے گھر واپس کی ریل سفر کا ٹکٹ برداشت کرے گی اور اس بارے ضروری قدم اٹھائے گی۔’ پارٹی صدر سونیا گاندھی کا بیان ٹویٹ کیا گیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا ہے، ’ورکرز (مزدور)اور کارکن ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی محنت اور قربانی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے۔صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کرنے کی وجہ سے لاکھوں مزدور اور کارکن گھر واپس لوٹنے سے محروم ہو گئے۔1947 کی تقسیم کے بعد ملک نے پہلی بار یہ دل دہلانے والا منظر دیکھا کہ ہزاروں ورکرز اور کارکن سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کرواپسی کے لئے مجبور ہو گئے۔ نہ راشن، نہ پیسہ، نہ ادویات، نہ آلہ، پر صرف اپنے خاندان کے پاس واپس گاؤں پہنچنے کی لگن۔ ان کے درد کوسوچ کر ہی ہر دل كانپا اور پھر ان پورے عزم اور ارادے کو ہر ہندوستانی نے سراہا بھی۔لیکن ملک اور حکومت کی ذمہ داری کیا ہے؟ آج بھی لاکھوں ورکرز اور کارکن پورے ملک کے مختلف کونوں سے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، پر نہ ذریعہ ہے، اور نہ پیسہ۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ حکومت ہند اور ریل کی وزارت ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *