اگر بنگال میں معلق اسمبلی ہوئی تو ممتاملاسکتی ہیں بی جے پی سے ہاتھ: سیتارام یچوری

Sitaram-Yechury

کولکاتہ(آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے، تمام پارٹیوں کے لیڈران اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی اور رائے دہندگان کو ان کے حق میں مدد فراہم کرنے کے لئے ریلی نکال رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ریلی کے پلیٹ فارم سے حملہ کررہی ہیں، جبکہ ساتھ ہی وہ ووٹرز کی حمایت کے لئے نئے وعدے اور دعوے کررہی ہیں۔ کچھ لیڈران حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور کچھ لیڈران ان کو مسترد کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر حملہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیتارام یچوری نے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا اور کہاکہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائیں اور مودی جی نے اپنے نام پر گجرات میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم بنایا ہے، اس کے خلاف بات کریں اور امیت شاہ کا بیٹا جے شاہ وہاں کی کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر ہے، یہ لوگ بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ آر ایس ایس-بی جے پی کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں پہلے ترنمول کانگریس کو شکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں معلق اسمبلی کی صورت میں ممتا بنرجی کی زیرقیادت پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کے لئے این ڈی اے میں شامل ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.