نئی دہلی:گلوکارہ کنیکاکپورکے مداحوں کیلئے اچھی خبرہے۔دراصل،بالی ووڈ گلوکارہ کنیکاکپور کوروناوائرس سے بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ان کے چھٹویں مرتبہ رپورٹ بھی منفی(نیگیٹیو) آئی ہے۔اس کے بعد اسپتال سے انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔4اپریل کوان کا پانچواں ٹیسٹ ہوا تھا۔اس میں بھی کورونا رپورٹ منفی تھا۔اس کے بعد آج چھٹی رپورٹ آئی ہے۔بتادیں کہ 20مارچ کوکوروناوائرس پازیٹیوپانے کے بعد سے ان کا علان لکھنؤکے پی جی ایم میں چل رہاہے۔
کوروناپازیٹیو پائے جانے کے بعد 20مارچ کولکھنؤکے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویشن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پی جے ایم) میں داخل ہوئیں کنیکاکپور اب پوری طرح ٹھیک ہوگئی ہے۔کنکاکپورکی لگاتاردوسری رپورٹ کورونا نیگیٹیو آئی ہے۔اس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔حالانکہ گھرلوٹنے کے بعد بھی کنیکاکوچوکسی برتنے کوکہاگیاہے۔ڈاکٹروں کی صلاح پرکنیکاکپورکواپنے گھرمیں 14دنوں تک کورنٹین میں رہناپڑے گا۔