پیٹرول اور ڈیزل کی نمایاں قیمتیں برقرار

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)23 اپریل 2021 جمعہ کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ملک میں مسلسل آٹھ دن سے ایندھن کی قیمتیں برقرار ہیں۔ تاہم عالمی منڈی میں خام تیل میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، لیکن اس سے ملکی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑرہا رہے۔ جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہندوستان میں قیمتوں میں اضافے کے پیچھے اسمبلی انتخابات بتایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کے پہلے دو ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تقریبا 5 روپئے سے بڑھ کر تقریبا 7 روپئے ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر فروری میں کل مجموعی طور پر 16 دن تک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اب تک چار قسطوں میں تیل کی قیمتیں کم کی گئیں ہیں۔ آخری کمی 15 اپریل کو ہوئی تھی، جب پٹرول 16 اور ڈیزل 14 پیسے سستا ہوا تھا۔فی الحال آخری ترمیم کے بعد دہلی میں پٹرول 90.40 روپئے فی لیٹر اورڈیزل 81.10 سے گھٹ کر 80.73 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی کے بارے میں بات کریں تو پٹرول 96.83 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.81 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 92.43 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 85.75 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 90.62 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 83.61 روپئے فی لیٹر ہے۔ہر روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے اور صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.