نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)ملک میں 21 اپریل 2021 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔ آخری تبدیلی گزشتہ جمعرات یعنی 15/اپریل کو16 سے 14 پیسے کی گئی تھی۔ فی الحال آخری ترمیم کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.40 روپئے فی لیٹر ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 81.10 سے گھٹ کر 80.73 روپئے فی لیٹر ہے۔ممبئی کے بارے میں بات کریں تو تو پٹرول 96.83 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.81 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 92.43 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 85.75 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 90.62 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 83.61 روپئے فی لیٹر ہے۔ہر روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم ہوتی ہوتی ہے اور صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔