شیوسینا نے بڑھائی بی جے پی کی مشکل

ShivSena

ہریانہ میں بی جے پی نے حکومت بنانے کا حساب توحل کرلیا ہے، لیکن مہاراشٹر میں اس کے لئے پریشانی کھڑی ہو گئی ہے. ایسا لگ رہا ہے کہ شیوسینا کو بی جے پی پر بھروسہ نہیں کر پایاہے۔بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف پارٹی شیوسینا اپنی شرطوں سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ہفتہ کو شیوسینا کے لیڈر پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ امت شاہ جیسے سینئر لیڈر ہمیں یہ تحریری طور پر دیں۔ ہم 50-50 فارمولا چاہتے ہیں جس میں ڈھائی سال شیوسینا کا وزیر اعلیٰ رہے‘‘۔ انہوں نے آگے کہا کہ پارٹی صدر اس پر فیصلہ کریں گے کہ نائب وزیر اعلیٰ کون ہو گا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے یک سطری تجویز پاس کی ہے کہ سبھی فیصلے ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *